رواں ماہ انسداد پولیو مہم میں 191068بچوں کے ہدف کومکمل کیا گیا،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:56

رواں ماہ انسداد پولیو مہم میں 191068بچوں کے ہدف کومکمل کیا گیا،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پریز اختر نے کہا ہے کہ رواں ماہ انسداد پولیو مہم میں 191068بچوں کے ہدف کومکمل کیا گیا ،اس مہم کے تحت 6ماہ سے 5سال تک کی عمر کے بچوں کوکورونا کی احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے پولیو کے قطرے پلائے گئے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ اس مہم کے دوران محکمہ صحت سمیت دیگر ضلعی اداروں کا مکمل تعاون حاصل رہا اور مہم کو کامیاب بنانے کیلئے ضلعی انتظامیہ نے تمام تر وسائل کو بروئے کار لاتے ہوئے مکمل کیا۔

انہوں نے بتا یا ہے کہ رواں ماہ جاری مہم کا فالو آپ آخری روز30اکتوبر ہے ۔ انہوں نے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اورسول سوسائٹی کو قلیدی مقام حاصل ہے۔رواں مہم میں کورونا ایس او پیز کو مد نظر رکھا گیا جبکہ آج کے روز بھی پولیو کی فالو اپ مہم جاری ہے۔ ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ بزدار حکومت کی طرف سے جو سفارشات آئی ہیں ان پر فوری طور پر عملدرآمد یقینی بنایا گیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں