ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 اکتوبر 2020 17:57

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائی، بدنام زمانہ منشیات فروش گرفتار
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پرمنشیات فروشوں کے خلاف جہلم پولیس کاکریک ڈاؤن جاری منشیات فروشوں کے خلاف بلا تفریق کاروائیاں جاری ، بد نام زمانہ منشیات فروش گرفتارملزم سے 60لیٹردیسی شراب برآمد ،غلام مصطفی ایس آئی تھانہ سوہاوہ نے کاروائی کرتے ہوئے بد نام زمانہ منشیات فروش محمد منیر ولد سائیں سجاول ساکن محلہ مدینہ مسجد تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے 60لیٹر دیسی شراب بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

خضر حیات اے ایس آئی تھانہ جلالپور شریف نے کاروائی کرتے ہوئے اسلحہ بردار معراج بری ولد پرویز اختر عرف ناجی کھوکھر ساکن چکری کرم خان تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے کلا شنکوف معہ 4روندز بر آمد کر لیے جبکہ ملزم شیراز ہمایوں ولد فدا حسین ساکن گہوڑا تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 500گرام چرس بر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ ملزمان پابند سلاسل کردیئے گئے

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں