ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر تھانہ صدر کی کاروائی،دو مقدمات کے ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:03

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کے احکامات پر تھانہ صدر کی کاروائی،دو مقدمات کے ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات پر جہلم پولیس تھانہ صدر کی بڑی کاروائی ، 2مقدمات ٹریس 2ملزمان گرفتار ،رقم ، طلائی زیورات اور بیٹریاں برآمد ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں سماج پیشہ عناصر کے خلاف جہلم پولیس سرگرم عمل ،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے علاقہ تھانہ صدر ،چوکی کالا گجراں کی حدودمیں سرقہ بالجبر اور چوری کی بڑھتی وارداتوں کا نوٹس لیتے ہوئے محمد اکرم ڈی ایس پی صدر سرکل ، سب انسپکٹرنثار احمد ایس ایچ او تھانہ صدر ، سب انسپکٹر مطلوب حسین انچارج چوکی کالا گجراں کوملزمان کی گرفتاری کے لیے خصوصی ٹاسک دیا اور مقدمات میں ملوث ملزمان سے مال مسروقہ کی بازیابی کے احکامات جاری کیے ۔

(جاری ہے)

جس پرسب انسپکٹرنثار احمد ایس ایچ او تھانہ صدر ، سب انسپکٹر مطلوب حسین انچارج چوکی کالا گجراں،اسسٹنٹ سب انسپکٹر ابرارحسین چوکی کالا گجراں اور ان کی ٹیم نے کاروائی کرتے ہوئے تکنیکی ذرائع استعمال کرتے ہوئے اور دن رات کی انتھک محنت سے 2ملزمان کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا ۔ ملزمان ۔ خان محمد ولد ظفر خان ساکن پنڈرتوال اور ۔ لیاقت علی ساکن شیخوپورہ نے متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا جن سے مال مسروقہ برآمد کیا گیا ۔

ملزمان سے مقدمہ نمبر 344/20بجرم 392/411ت پ تھانہ صدر میں 50ہزار روپے ، طلائی زیورات اور پسٹل مسروقہ بر آمد کی گئی جبکہ دوسرے مقدمہ نمبر 344/20بجرم 380ت پ تھانہ صدر، ملزمان سے 4عدد بیٹریاں بر آمد کی گئی ۔ملزم خان محمد سے واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ آتشین پسٹل 30بور معہ روندز برآمد کر کے الگ الگ مقدمہ درج کر لیا ۔ مزید بر آمدگی متوقع طریقہ واردات ملزمان دن کے اوقات میں گھروں کی ریکی کرتے اور رات کو گھر میں داخل ہو کر اسلحہ کی نوک پر گھروں میں چوری کرتے تھے ۔

جس سے علاقہ کے لوگوں میں کافی خوف و ہراس پایا جاتا تھا ۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی جانب سے سب انسپکٹرنثار احمد ایس ایچ او تھانہ صدر ، سب انسپکٹر مطلوب حسین انچارج چوکی کالا گجراں،اسسٹنٹ سب انسپکٹر ابرار حسین چوکی کالا گجراں اور انکی ٹیم کو بھرپور شاباش۔عوامی و سماجی حلقوں نے ڈسٹرکٹ پولیس جہلم کی کاوشوں کو سراہا

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں