ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات عید میلاد النبی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 29 اکتوبر 2020 18:03

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات عید میلاد النبی کے موقع پر سکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرلیے گئے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے سے سیکورٹی کے فول پروف انتظامات،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات کی روشنی میں 12ربیع الاول عید میلاد النبی ﷺ کے حوالے کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔

ضلع جہلم میں میلاد البنی ﷺ کے حوالے سے کیٹگری Cکے کل 47جلوس اور 16میلاد شریف منعقد ہو رہے ہیں ۔جن کی سیکورٹی کی سپر ویثرن سرکل افسران کے علاوہ اپر سب آرڈنیٹز 41، لوئیر سب آرڈنیٹز33 اور قومی رضا کار 62تعینات کیے جارہے ہیں ۔ مین جلوس صبح 9بجے کالا دیو موڑ سے شروع ہو کر1بجیدن چوک الحدیث پر اختیام پذیر ہو گا ۔ اسی طرح مزید 4اہم جلوس شہر کے مختلف مقامات سے شروع ہو کر چوک اہلحدیث پر اختیام پذیر ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جلوس ڈیوٹی پر مسلح جوانوں کے علاوہ سفید پارچات میں بھی سیکورٹی اہلکار تعینات کیے گئے ہیں ۔ جلوسوں کے روٹ میں آنے والے بلند و بالا مقامات پر سنائپرز تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوسوں کی نگرانی بذریعہ CCTV کیمرہ جات اور ویڈیو ریکارڈنگ کی مدد سے کی جائے گی۔ جلوسوں کے انٹری پوائنٹ پر واک تھرو گیٹ اور بذریعہ میٹل ڈیٹیکٹر چیکنگ کا عمل سرانجام دیا جائے گا ۔

جلوسوں پر باڈی سرچ کے لیے تربیت یافتہ والنٹیئرز تعینات کیے گئے ہیں۔ جلوسوں کے روٹ سے 300گز کے فاصلہ پر پارکنگ کے خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں اور ٹریفک ڈائیورشن کا الگ پلان جاری کیا گیا ہے تاکہ ٹریفک کے بہاؤ کو بھی کنٹرول کیا جا سکے۔ جہلم پولیس کی ریزرو فورس کے دستے بھی سٹینڈ ٹو کیے گئے ہیں۔ وائرلیس بیس سٹیشنز کے ذریعے جلوس کے آغاز و اختتام تک مانیٹرنگ کو بھی یقینی بنایا جائے گا۔

ایلیٹ سیکشنز محافظ سکواڈ اور Qrfکی ٹیمز گشت کناں رہیں گے۔سپیشل پکٹنگ کے ذریعے داخلی و خارجی راستوں پر موثر چیکنگ کی جا رہی ہے۔ کسی سماج دشمن عناصر کو تخریب کاری کی اجازت ہر گز نہ دی جائے گی اور کڑی نگرانی کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔بم ڈسپوزل سکواڈ کی مدد سے تمام روٹ کی ٹیکنیکل سویپنگ کروائی گئی ہے۔ جلوس پر ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سول ڈیفنس،ریسکیو 1122جہلم،فائز برگیڈ،ٹی ایم اے کے عملہ کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔ جہلم پولیس ضلع ہذا میں منعقد ہونے والے تمام جلوسوں پر الرٹ ہو کر ڈیوٹی سر انجام دے رہی ہے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں