ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

جمعرات اکتوبر 18:04

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 29 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 1 فرد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 7 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

اس وقت کرونا وائرس کے 2 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 21871 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 509 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔

(جاری ہے)

اب تک 493 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو کر گھروں کو بھجوائے جا چکے ہیں۔

اب تک کرونا وائرس سے 9 اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے 24 گھنٹوں کے دوران مختلف سکولز اور کالجز کے 425 افراد کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے ہیں۔اب تک سرکاری اور پرائیویٹ کالجز کے 1550 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 1 پروفیسر صاحب کی رپورٹ مثبت آئی تھی جو کہ اب مکمل صحت یاب ہو چکے ہیں اور 3 طلباء کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 1464 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 83 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

اس کے علاوہ اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز کے 15782اساتذہ اور طلباء و طالبات کے نمونے لے کر کرونا وائرس کی تشخیص کے لیے لیبارٹری بھجوائے جن میں سے 2 ٹیچرز صاحبان کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی جبکہ 12950 افراد کی رپورٹ منفی موصول ہوئی اور 2830 افراد کی رپورٹ ابھی تک موصول نہیں ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments