ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹررز ہسپتال انتظامیہ اور انجمن بہبود مریضاں جہلم کے زیر اہتمام پناہ گاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال میں جشن عید میلاد النبی کے موقع محفل کا انعقاد

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 31 اکتوبر 2020 11:37

ڈسٹرکٹ ہیڈکواٹررز ہسپتال انتظامیہ اور انجمن بہبود مریضاں جہلم کے زیر اہتمام پناہ گاہ ڈسٹرکٹ ہیڈ کواٹرز ہسپتال میں جشن عید میلاد النبی کے موقع محفل کا انعقاد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈی ایچ کیو ہسپتال انتظامیہ اور انجمن بہبود مریضاں جہلم کے زیر اہتمام پناہ گاہ سول ہسپتال جہلم میں جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کی محفل منعقد ہوئی۔جس کے مہمان خصوصی ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر تھے ۔

(جاری ہے)



سی ای او ہیلتھ جہلم ڈاکٹر وسیم ایم ایس ڈاکٹر فاروق بنگش اور میڈیکل سوشل آفیسر علیم یوسف کے علاوہ کثیر تعداد میں عوام الناس نے شرکت کی اور آقا کریم محمد مصطفٰی صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں درود و سلام کے نزرانے پیش کیے ۔ اس موقع پر چوہدری ساجد امین، ڈاکٹرز و نرسنگ سٹاف بڑی تعداد میں موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں