ضلع جہلم میں عیدمیلادالنبی پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی طرف سکیورٹی کے بہترین انتظامات

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 31 اکتوبر 2020 11:47

ضلع جہلم میں عیدمیلادالنبی پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا،ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی طرف سکیورٹی کے بہترین انتظامات
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ضلع جہلم میں عیدمیلادالنبی پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا تفصیلات کے مطابق باقی شہروں کی طرح ضلع جہلم میں بھی عید میلاد النبی پورے جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا

یدمیلادالنبی کے موقع پر گلیوں اور بازاروں کو برقی قمقموں کیساتھ سجایا گیا رنگ برنگی جھنڈیوں اور لائٹس کیو جہ سے گلیوں بازاروں اور محلوں کا نظارہ قابل دید تھا جگہ جگہ محفل نعت کا انعقاد کیاگیا اور ان محفلوں میں نبی کریم کی شان میں نعتوں کے گلدستے پیش کیے گئے

جبکہ شہریوں اور مختلف سماجی تنطیموں کی طرف سے بازاروں، اہم سرکاری و نجی عمارتوں اورگھروں کو برقی قمقموں سے نت نئے انداز میں سجایا گیا عید میلاد النبی کے موقع پر 47جلوس نکالے گئے

جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر شاکر حسین داوڑ نے ایس ایچ او سول لائن انسپکٹر عمران بیگ،ایس ایچ او سٹی راجہ عمران اور پولیس کے جوان سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کرنے کے لیے موجود تھے

جبکہ ایلیٹ فورس شہری دفاع کے ساتھ ساتھ ریسکیو1122کی گاڑیاں بھی جلوسوں کے دوران موجود رہیں آج جو بات خوش آئندہ نظر آئی کہ تمام جلوسوں کے شرکاء پولیس کے افسران اور ملازمین کو خوشگوار موڈ میں سلامی پیش کرتے رہے اور پولیس کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں