جی ٹی روڈ جہلم پر ریت سے بھرا ڈمپر لوڈر مزدا گاڑی پر جا گرا ،30سالہ شخص جاں بحق،دو افراد زخمی

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 31 اکتوبر 2020 11:52

جی ٹی روڈ جہلم پر ریت سے بھرا ڈمپر لوڈر مزدا گاڑی پر جا گرا ،30سالہ شخص جاں بحق،دو افراد زخمی
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 31 اکتوبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم دینہ جی ٹی روڈ پر ٹریفک کا خوفناک حادثہ،ریت سے بھرا ڈمپر لوڈر مزدے پر جا گرا ،30سالہ شخص جاں بحق جبکہ 2افراد زخمی ،ریسکیو 1122نے نیچے دبے افراد کو باہر نکالا اور ہسپتال منتقل کیا ،شہر کی حدود میں یوٹرنز کے بند ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بنے ہوئے ہیں ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دینہ جی ٹی روڈ الکوثر ہوٹل کے سامنے فوڈ لوڈر JA-4949یوٹرن لے رہا تھا کہ جہلم کی سمت سے آنے والے ریت سے بھرے ڈمپر سے جا ٹکرایا جس سے ریت سے بھرا ڈمپر لوڈر کے اُوپر اُلٹ گیا جس سے فورڈ لوڈر میں سوار 30سالہ ایک شخص بلاول ولد یاسین سکنہ بوڑا پنڈی نیچے دبنے سے جاں بحق ہو گیا جبکہ 2 افرا د تنویر اختر ولد محمد اختر ساکن آزاد کشمیر اور شاہد ولد محمد مالک زخمی ہو گئے ،اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122موقع پر پہنچ گئی اور جدوجہد کے بعد نیچے دبے افراد کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا ،حادثے کی وجہ سے جی ٹی روڈ کافی دیر تک بند رہی ،دینہ جی ٹی روڈ پر شہر کے 2مین یوٹرنز بند ہونے کی وجہ سے حادثات معمول بنے ہوئے ہیں ،عوام نے نیشنل ہائی وے اینڈ موٹر وے پولیس سے اپیل کی ہے کہ بند کئے گئے یوٹرنز کو کھولا جائے تاکہ حادثات میں کمی آسکے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں