ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں،ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 نومبر 2020 13:46

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں،ملزمان گرفتار، مقدمات درج
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات پر جہلم پولیس کا سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ 2نا جائز اسلحہ بردار گرفتار ،تین منشیات فروش گرفتار ، تفصیلات کے مطابق ارسلان یسیٰن ٹی اے ایس آئی تھانہ ڈومیلی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم اورنگزیب ولد پرویز اختر ساکن چاہ گنجہ نئی آبادی تحصیل دینہ ضلع جہلم سے پسٹل 30بور معہ 5روندز بر آمد کیے جبکہ ملزم مطلوب حسین ولد محبوب حسین ساکن کھیپڑ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے 220گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔

(جاری ہے)

حسن رضا اے ایس آئی تھانہ جلالپور شریف نے ملزم محمد علی ولد طاہر محمود ساکن جلالپور شریف پنڈدادنخان ضلع جہلم سے پسٹل 30بور معہ 5روند ز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ محمد سجاد اے ایس آئی تھانہ ڈومیلی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ساجد علی ولد زاہد اشرف ساکن محلہ بورڈنگ محلہ ڈومیلی تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے 280گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ محمد ریاض اے ایس آئی تھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد منیر ولد محمد یعقوب ساکن سنمبلانوالہ تحصیل بھلوال ضلع جہلم سے 250گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں