بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور انکی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 نومبر 2020 13:49

بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور انکی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کے مسائل اور انکی شکایات کا ترجیحی بنیادوں پر ازالہ یقینی بنایا جا رہا ہے ، اس مقصد کیلئے ضلعی اور تحصیل سطح پر افسران نے مجموعی طور پر اوورسیز پاکستان کمیشن کے آن لائن پورٹل پر درج درخواستوں کو حل کیا جا رہا ہے ، آج کے اجلاس میں درخواستوں کے حل کے لئے ہدایات جاری کی ہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہارڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے اوورسیز پاکستانیوں اور انکے اہلخانہ کی شکایات کی سماعت کے حوالے سے منعقدہ اجلاس کے موقع پر کیا۔ اجلاس میں متعدد شکایات کی سماعت کی گئی اور ان میں سے متعدد پر فوری احکامات جبکہ دیگر کی مزید انکوائری کیلئے متعلقہ محکموں کو ہدایات جاری کر دی گئیں۔ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا کہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور ترسیلات زر کے ذریعے ملکی معیشت کو مضبوط بنانے کیلئے اپنا بھرپور کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے مسائل کے حل کیلئے ضلعی انتظامیہ جہلم متحرک ہے اس حوالے سے ڈسٹرکٹ اوورسیز پاکستانیز کمیٹی کے اجلاس میں باقاعدہ پراگریس کا بھی جائزہ لیا جاتا ہے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں