ضلع میں قائم تاریخی مذ ہبی عمارتوں کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام مکمل کرنے کے لئے کام کیا جائے گا،راؤ پرویز اختر

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 نومبر 2020 13:59

ضلع میں قائم تاریخی مذ ہبی عمارتوں کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام مکمل کرنے کے لئے کام کیا جائے گا،راؤ پرویز اختر
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ثقافت و ورثہ کمیٹی کے پہلے اجلاس میں شرکا ء سے بات کرتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع میں قائم تاریخی مذ ہبی عمارتوں کی تزئین و آرائش اور بحالی کا کام مکمل کرنے کے لئے کام کیا جائے گا، جس کے لئے جہلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن اور این جی او رنجیت نگاڑہ کے ساتھ مل کر کام کر رہے ہیں۔

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ جہلم قلعہ رہتاس میں قائم جنم استان ماتا کور صاحب کی بحالی کے لئے کام کیا جائے گا اور اسکو کمپلیکس کی شکل میں تزئین و آرائش کے بعد پبلک کے لئے کھولا جائے گا۔ڈی سی جہلم نے جی ٹی روڈ پر قائم قلعہ رہستاس کے داخلی دروازے کو بھی جلد از جلد مکمل کروانے کی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے رنجیت نگاڑہ این جی او کے سی ای او سرپریت سنگھ سے بذریعہ ویڈیو لنک بات کرتے ہوئے ٹلہ جوگیاں پر قائم بابا گرو نانک کے فوٹ پرنٹس کو ٹریک بنانے بارے بات کی، انہوں نے بتایا ہے کہ ٹلہ جوگیاں کے راستے کی تعمیر کی جائے گی اور اسی طرح جہلم میں قائم گردوارہ بھائی کرم سنگھ کی تزئین و آرائش کا کام بھی مکمل کیا جائے گا۔

اجلاس کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، اسسٹنٹ کمشنر دینہ انیشا ہشام، سیکرٹری کمیٹی ایس ڈی او اثار قدیمہ عمران زاہد، ڈی ایف او سدھیر مغل، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، ڈپٹی ڈائریکٹر عادل خان، نمائندہ جہلم ہیریٹیج فاؤنڈیشن راجہ وقار اور دیگر موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں