لاہور،فیس بک پر نازیبا کمنٹس کرنے کی رنجش پر تین قتلوں کی ہولناک واردات میں ملوث اشتہاری ملزم بابر گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 23 نومبر 2020 14:24

لاہور،فیس بک پر نازیبا کمنٹس کرنے کی رنجش پر تین قتلوں کی ہولناک واردات میں ملوث اشتہاری ملزم بابر گرفتار
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ایس پی ماڈل ٹاوٴن انویسٹی گیشن محمد بلال قیوم کی سربراہی میں کاہنہ پولیس کی کارروائی۔فیس بک پر نازیبا کمنٹس کرنے کی رنجش پر تین قتلوں کی ہولناک واردات میں ملوث اشتہاری ملزم بابر گرفتار۔ملزم بابر نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ چند ماہ قبل مقتولین کے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ کر دی تھی۔

(جاری ہے)

شدید فائرنگ سے مقتول یعقوب،شہزاد اور کاشف موقع پر جانبحق ہو گئے تھے۔ملزمان کی فائرنگ سے شہری راشد بھی شدید زخمی ہو گیا تھا۔ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ شدید خوف وہراس پھیلانے کے بعد موقع سے فرار ہو گیاتھا۔ ملزم بابر کے دیگر 4ساتھی وقاص عرف بالا، امتیاز، ریاست علی اور عمران عرف مانی پہلے ہی گرفتار ہو کر جیل جا چکے ہیں۔ انویسٹی گیشن پولیس کاہنہ نے کارروائی کرتے ہوئے اشتہاری ملزم کو گرفتارکیا۔ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہورکی طرف سے قتل کے ملزم کی گرفتاری پر پولیس ٹیم کو شاباش۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں