ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد

پیر نومبر 18:07

ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں محفل میلاد ..
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 23 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) حکومت پنجاب کے احکامات پر ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ جیل جہلم میں ہفتہ شان رحمت اللعالمین کے سلسلے میں محفل میلاد کا انعقاد کیاگیا محفل میلاد میں سپرنٹنڈنٹ ڈسٹرکٹ جیل چوہدری منشاء سندھو، ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سمیت جیل کے افسران و ملازمین کے علاوہ قیدیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی محفل میلاد کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیاگیا تلاوت قرآن پاک کے بعد نبی کریم کی شان میں نعتوں کے گلدستے پیش کیے گئے سپرنٹنڈنٹ جیل چوہدری منشاء سندھو نے کہاکہ نبی کریم کے احکامات اور احادیث پر عمل کرکے ہی ہم فلاح پا سکتے ہیں اور ہم سب کو نبی کریم کی احادیث پر عمل کرکے اپنی زندگیوں کو سنوارنا ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments