کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام کو ازخود اقدامات کرکے خود کو صحت مند بنانا ہوگا،ڈاکٹر عدنان نجب

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 نومبر 2020 17:59

کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام کو ازخود اقدامات کرکے خود کو صحت مند بنانا ہوگا،ڈاکٹر عدنان نجب
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے عوام کو ازخود اقدامات کرکے خود کو صحت مند بنانا ہوگا کیونکہ یہ کورونا وائرس انتہائی خطرناک ہے جو بین الاقوامی ممالک میں پھیلنے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں بھی اس وباء کا پھیلاؤ بڑھ رہا ہے ان خیالات کا اظہار ڈاکٹرز عمل گروپ کے صدر فوکل پرسن کورونا وارڈ ڈاکٹر عدنان نجب اور میڈیکل افسران ڈاکٹر سبطین ،ڈاکٹر معین ارشد،ڈاکٹر وقاص جاوید،ڈاکٹر عمیر نے آج کورونا وارڈ کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ کورونا وارڈ میں اس وقت ہمارے پاس بارہ مریض داخل ہیں جبکہ ان میں سے تین جن کی رپورٹس مثبت آئی ہیں زیادہ تشویشناک ہیں جبکہ نو کی رپورٹس لیبارٹری بھجوا دی گئی ہیں اور ان کا علاج جاری ہے انہوں نے بتایا کہ اس مرض سے بچاؤ کے لیے شوگر ، بلڈ پریشر سے بچنے کے لیے زیادہ عمر کے لوگوں کے علاوہ بیرون ممالک مقیم پاکستانی جو پاکستان آئے ہوئے ہیں انہیں احتیاط کرنا ہوگی انہوں نے کہاکہ تمام لوگوں کو شوگر اور بلڈ پریشر کو کنٹرول میں رکھنا ہوگا اور ایسی خوراک جس سے شوگر اور بلڈ پریشر بڑھتا ہو اس سے پرہیز کرنا ہوگا انہوں نے بتایا کہ عوام کو کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ماسک پہننے کے ساتھ ساتھ آپس میں فاصلے بھی برقرار رکھنے ہونگے اسی طرح اپنے ہاتھوں کو دھو کر انہیں سینٹائزر لگا کر صاف رکھنا ہوگا جبکہ لوگ آپس میں ہاتھ ملانے اور گلے ملنے پرہیز کریں جس سے ہم کورونا وائرس سے بچ سکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال ،ڈاکٹر مظہر حیات ،ایم ایس ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال ڈاکٹر فاروق بنگش ، چیف کنسلٹنٹ و پلمونالوجسٹ ڈاکٹر حفیظ الرحمان تمام مریضوں کی دیکھ بھال کے لیے تمام ضروری اقدامات کررہے ہیں جبکہ مریضوں کی دیکھ بھال کرنا ہمارے فرائض میں شامل ہیں جس کو ہم سب کر بحیثیت ٹیم مکمل کریں گے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں