عوام کی سہولت کیلئے چاروں تحصیلوں میں سہولت بازار کام کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 نومبر 2020 18:02

عوام کی سہولت کیلئے چاروں تحصیلوں میں سہولت بازار کام کررہے ہیں، ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے سہولت بازارمیشن محلہ جہلم کا اچانک دورہ کیا،انتظامات کا جا ئزہ لیا،اس موقع پر انہوں نے اشیاء کے نرخوں سمیت ،اشیاء خوردنی کے معیار کاتفصیلی جائزہ لیا۔ ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پراشیاء ضروریہ کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنانے اور سرکاری نرخوں پر شہریوں کو ضروری اشیاء خوردنی کو فراہم کرنے کے لئے چاروں تحصیلوں میں سہولت بازاروں کو لگائیں ہیں،جہاں ریٹ بازار سے با رعایت ہیں۔

انہوں نے مہنگائی پر قابو پانے اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتظامی افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ضروری ہدایات دیں، انکا کہنا تھا کہ ان بازاروں میں سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمتوں پر اشیا خوردنی کی فرہمی کو یقینی بنایا گیا ہے، جس کی خود بھی مونیٹرینگ کر رہا ہوں اور اسسٹنٹ کمشنر ز بھی دورے کر رہے ہیں،ڈی سی جہلم نے بازاروں میں ایس او پیز پر عمل درآمد یقینی بنانے کی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ آٹا ٹرکنگ پوانٹس پر سستا آٹا فراہم کیا جا رہا ہے جو کہ وافر مقدار میں دستیاب ہے آٹا سیل پوائنٹس اور سہولت بازاروں کو مانیٹرنگ کرتے ہوئے عوام کو ریلیف فراہم کیا جارہا ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ دکانوں پر ریٹ لسٹیں نمایاں طور پر آویزں کرنے کے لئے روزانہ چیکنگ کی جارہی ہیں،خلاف ورزی کی صورت میں قانونی کارروئی عمل میں لائیں گے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں