ڈپٹی کمشنر جہلم کا شہر کے مختلف مقامات پر دورہ ،صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایات

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 نومبر 2020 18:03

ڈپٹی کمشنر جہلم کا شہر کے مختلف مقامات پر دورہ ،صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایات
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے سی او ایم سی جہلم انعام الرحیم کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا، صفائی ستھرائی کے انتظامات کو مکمل کرنے کی ہدایات دیں، تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے مشین محلہ نمبر 2 میں قائم واپڈا کی بلڈنگ، اکرم شہید پارک، سہولت بازار، سول لائنز روڈ سمیت دیگر جگوں کا دورہ کیا، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے اکرم شہید پارک کے ساتھ ڈمپ سائٹ کی صفائی ستھرائی اور دیگر جگہوں پر انتظامات مکمل کروانے کی ہدایات دیں۔

(جاری ہے)

انکا کہنا تھا کہ شہر کو صاف ستھرا کرنے کے لئے میونسپل کارپوریشن کا عملہ ا الرٹ ہے ، سول لائنز روڈ، شاندار چوک، اکرم شہید پارک میں صفائی کے انتظامات مکمل کرواے جا رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں