پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاتی تدبیر کو اپنایا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 24 نومبر 2020 18:06

پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاتی تدبیر کو اپنایا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہاہے کہ پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے احتیاتی تدبیر کو اپنایا جا رہا ہے ، حکومت پنجاب اور حکومت پاکستان کی جانب سے موثر اقدامات کیے جا رہے ہیں، وائرس سے بچاؤ بارے آگاہی فراہم کرنے سے عوام کے جان کا تحفظ یقینی بنایا جا رہا ہے۔

تمام شاپنگ مالز،بازار، کاروباری مراکز ،سہولت بازار، بس سٹینڈز،ہوٹلز، میرج ہالز سمیت دیگر مقامات پر کورونا ایس او پیز پر سختی سے عمل درآمد کروائیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کووڈ ایس او پیز کے حوالے سے منعقدہ کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر وقار علی خان، اسسٹنٹ کمشنرز، ضلعی افسران اور دیگر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ ہدایات کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔ ڈی سی راؤ پرویز اخترنے کہا کہ کرونا وائرس سے بچاؤ کے لئے جہلم میں انتظامات مکمل کیے جا رہے ہیں،تمام رش والی جگہوں پر سختی سے عمل درآمد کیا جائیگا، میرج ہالز (انڈور) میں شادیوں پر پابندی لگائی گئی ہے خلاف ورزی کی صور ت میں سخت قانونی کارروئی عمل میں لائیں گے،شاپنگ مالز،بازار، کاروباری مراکز ،سہولت بازار، بس سٹینڈز،ہوٹلز، میرج ہالز سمیت دیگر مقامات پر نو ماسک نو سروس پالیسی پر عمل درآمد کروایا جائیگا ۔

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ کرونا سے بچاو، احتیاطی تدابیر اور آگاہی کیلئے دفاتر اور شہر کے مختلف مقامات پر بینرز آویزاں کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے ماسک کے استعمال کو یقینی بنانے ، سماجی فاصلے کو برقرار رکھنے، بار بار ہاتھ دھونے کی تلقین کی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں