ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں مینجمنٹ آفس کو بہتر اور ہفتہ واری مانیٹر کرنے کے حوالے سے ہفتہ واری میٹنگ کا انعقاد

منگل نومبر 18:08

ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں مینجمنٹ آفس کو بہتر اور ہفتہ واری مانیٹر ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفس جہلم میں مینجمنٹ آفس کو بہتر اور ہفتہ واری مانیٹر کرنے کے حوالے سے ہفتہ واری میٹنگ کا انعقاد،تفصیلات کے مطابق شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی زیر صدارت مینجمنٹ آفس کے حوالے سے میٹنگ کا انعقاد کیا گیا۔میٹنگ میں تمام ہیڈ آف برا نچز نے شرکت کی۔

میٹنگ میں تمام برانچز کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا،کارکردگی کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری ہوئے۔انچارج ڈسٹرکٹ انویسٹی گیشن برانچ جہلم کو زیر تفتیش مقدمات جلد از جلد میرٹ پر یکسو کرنے کی ہدایت کی گئی۔انچارج کمپلینٹ سیل کوPMDU،8787،CMS، RCCکی پینڈنگ کمپلینٹس کی پینڈینسی کو مانیٹر کر کے جلد از جلد نمٹانے کی ہدایات جاری ہوئیں۔

(جاری ہے)

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے انچارج فرنٹ ڈسک ضلع جہلم کو کہا کہ کوئی محرر without E-taggingکوئی درخواست موصول نہیں کرے گا ہر تھانے میں دی جانے والی درخواست کا الیکٹرانک ریکارڈ POLCOM پر موجود ہو گا۔ڈیٹا پراسیسنگ آفیسر کو کو ہدایت ہوئی کے وہ Hotel Eyeکے حوالے سے روانہ کی بنیاد پر ہوٹل آئی کا ریکارڈ چیک کرے گا اور Physically ہوٹلز کا وزٹ بھی کرے گا اور چیک کرے گا کہ کوئی غیر قانونی شخص رہائش پذیر نہ ہو۔

دوران میٹنگ انچارج CRO برانچ کو ریکارڈupdate کرنے اور سابقہ ریکارڈ یافتگان کی مکمل انٹیرو گیشن رپورٹ مرتب کرنے کے احکامات جاری ہوئے۔Poکلرک کو POs/CAsکاریکارڈupdate کرنے اور بیرون ملک مقیم مجرمان اشتہاری کے خلاف ریڈ وارنٹ کے اجراء کے احکامات جاری ہوئے۔پنشن کلرک کو ہدایات جاری ہوئیں کہ ریٹائرڈ/دوران سروس فوت ہونے والے پولیس افسران / ملازمان کے pending Pension cases جلد از جلد Finalizeکرے اور اس بابت کلیرنس سرٹیفکیٹ دے انچارج I.T برانچ کو احکامات جاری ہوئے بذ ریعہLocation /CDR ملزمان کی ٹریسنگ عمل میں لائی جائے اور پراگرس رپورٹ ہفتہ واری submitکرائے مزید کہاکہ جرائم کو کنٹرول کرنے کے لیے سیف سٹی کیمرہ جات کے ذریعے شہر میں داخل ہونے والے مشکوک افراد پر کٹری نظر رکھی جائے اور پولیس نائٹ پٹرولنگ کو بھی بزریعہ Tracker چیک کیاجائے اور روانہ کی بنیاد پر رپورٹ Submitکی جائے۔

مزیداکاونٹس آفیسرDPO آفس جہلم کو احکامات جاری ہو ئے کہ تفتیش میں ہونے والے اخراجات بذریعہ انویسٹی گیشن بل تفتیشی افسران کو بروقت ادا کئے جائیں اور مکمل رپورٹ Submitکی جائے۔ R.Iپولیس لائن جہلم کو میس کا معیار بہتر کرنے اور پولیس لائن میں جاری تزئین و آرائش کے کاموں کو جلد مکمل کروانے کے احکامات جاری ہوئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے تمام ہیڈ آف برانچز کواحکامات جاری کیے کہ تمام تر پینڈنگ امور کی تکمیل کر کے مکمل رپورٹ اگلی میٹنگ بروز سوموار کو پیش کریں گے۔

متعلقہ عنوان :

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments