اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی کے تحت مسائل کو فی الفور حل کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 25 نومبر 2020 18:10

اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی کے تحت مسائل کو فی الفور حل کیا جا رہا ہے،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے ہیومن رائٹس کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے بتایا ہے کہ جہلم میں اقلیتوں کے مسائل کو حل کرنے کے لئے خصوصی کمیٹی کے تحت مسائل کو فی الفور حل کیا جا رہا ہے ، اس کمیٹی کے تحت دیگر مذاہب سے تعلق رکھنے والے افراد کے مسائل کو موقع پر حل کروانے کے لئے ضروری اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

(جاری ہے)

آج کے اجلاس میں نمائدہ کرسچن خان مسیح و دیگر نمائندگان کی جانب سے مسائل کو اجاگر کیا گیا، جس کے بعد ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے متعلقہ حکام کو فلفور مسائل کا ازالہ کرنے کا حکم دیا۔اجلاس کے موقع پر ڈی او سوشل ویلفیئر چودری واجد حسین ڈی او انڈسٹریز حامد بھٹی، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سید مظہر اقبال، ڈی او انفارمیشن عثمان سندھو، چیف افسران میونسپل کمیٹی، ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ اشتیاق احمد، اے یس جے عثمان بیگ اور دیگر افسران موجود تھے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں