ڈپٹی کمشنر جہلم سہولت بازار پنڈدادنخان کا دورہ،عوام اشیاء خوردنی سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کی ہدایات

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 25 نومبر 2020 18:15

ڈپٹی کمشنر جہلم سہولت بازار پنڈدادنخان کا دورہ،عوام اشیاء خوردنی سرکاری نرخوں پر فروخت کرنے کی ہدایات
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 25 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر نے سہولت بازارپنڈ دادنخان کا اچانک دورہ کیا،انتظامات کا جا ئزہ لیا،اس موقع پر انکے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر مراد حسین اور سی او ایم سی حیدر علی بھی موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے بازاروں میں آئے افراد سے بات چیک کی، نرخوں سمیت،اشیا ء خوردنی کے معیار کاتفصیلی جائزہ لیا۔

انہوں نے انتظامات میں مزید بہتری لانے کے لئے ضروری ہدایات دیں۔ انہوں نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کی ہدایت پراشیائضروریہ بالخصوص آٹا اور چینی کی مقررہ نرخوں پر وافر مقدار میں دستیابی یقینی بنانے کیلئے ضلع میں سہولت بازاروں کو لگایاگیا ہے جہاں سے عوام مستفید ہو رہے ہیں۔ انہوں نے مہنگائی پر قابو پانے اورعوام کو ریلیف کی فراہمی کیلئے انتظامی افسران، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو ضروری ہدایات دیں، انکا کہنا تھا کہ ان بازاروں میں سرکاری نرخوں سے بھی کم قیمتوں پر اشیا خوردنی کی فرہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔

(جاری ہے)

بعد ازاں انہوں نے ایم سی بی بنک کا دورہ کیا وہاں کورونا وائرس سے بچاؤ بارے ایس او پیز کا جائزہ لیا۔ ڈی سی راؤ پرویز اختر نے پنڈ دادنخان سٹیڈیم کا بھی تفصلی دورہ کیا وہاں جاری ترقیاتی کام کا جائزہ لیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں