کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد صرف اور صرف عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2020 17:49

کھلی کچہریاں لگانے کا مقصد صرف اور صرف عوام کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) آئی جی پنجاب پولیس انعام غنی کے احکامات کی روشنی میں ضلع جہلم میں کمیونٹی پالیسنگ کے فروغ کا سفر جاری انعام غنی انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے ویڑن کے مطابق اور عمران احمر ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن کے احکامات پر شاکر حسین داوڑ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے امروز تھانہ پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کیااس موقع پر سلیم خٹک ڈی ایس پی پنڈدادنخان سرکل,ایس ایچ اوز تھانہ و انچارج چوکیات پنڈدادنخان سرکل اور تفتیشی افسران سمیت لوگوں کی کثیر تعدار بھی موجود تھیڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری میں آنے والے سائلین کا شکریہ ادا کیا۔


ان کے مسائل / شکایات کو سنا اور ان کے ازالے کے لیے موقع پر ہی احکامات جاری کیے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے کھلی کچہری سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل پنڈدادنخان میں کھلی کچہری لگانے کا مقصد صرف اور صرف یہ ہیکہ جو لوگ ہیڈ کوارٹر دور ہونے کہ وجہ سے میرے دفتر نہیں آسکتے ان کے مسائل خود آکر سنوں اور حل کروں کرائم کنٹرول اور قائمِ امنِ عامہ پولیس کا بنیادی فرض ہیاس موقع پر عوام سے بھی درخواست کروں گا کہ وہ بھی پولیس کا ساتھ دیتے ہوئے ٹھیکری پہرے کا بندوبست کریں پولیس کا کام نہ صرف ملزمان کو گرفتار کرنا ہے بلکہ بذریعہ عدالت سزا دلوانا بھی ہیاگر علاقہ میں کوئی جرم قابل دست اندازی پولیس سرزد ہو رہا ہے تو اس کی نشاندہی کریں نشاندہی کرنیوالے شخص کی خفاظت کی ذمہ داری میں خود لیتا ہوں اس موقع پر مسما? صائمہ طاہر ساکن محلہ تیلیاں والا تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم ، طارق محمود ولد نور الہیٰ ساکن دھریالہ جالپ، محمد طعیب ولد ناصر اقبال ساکن تحصیل پنڈدادنخان، ساجد محمود ساکن ڈھڈی پھپھرہ، تصور حسین ساکن پنڈی سید پور، محمد اکرم ولد محمد بخش ساکن دھریالہ جالپ، محمد سلیم ولد محمد صدیق ساکن چک دانیال تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم، گلزار احمد ساکن پنڈدادنخان، مصطفیٰ احمد صدر انجمن ِ تاجران پنڈدادنخان وغیرہ نے اپنے انفرادی و اجتماعی مسائل ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ضلع جہلم کو پیش کیے جنہوں نے نہ صرف ان مسائل کو سنا بلکہ ان کے حل کے لیے موقع پر ہی DSP سرکل پنڈدادنخان و ایس ایچ اوز سرکل پنڈدادنخان کو احکامات جاری کییڈسٹرکٹ پویس آفیسر نے کہا کہ میں آئندہ جلد دوبارہ تحصیل پنڈدادنخان میں کھلی کچہری کا انعقاد کروں گا۔

(جاری ہے)

اور اس بار میری ترجیح دہاتی علاقہ ہو گی کھلی کچہری کے اختتام پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے DSP پنڈدادنخان سرکل,ایس ایچ اوز تھانہ,انچارج چوکیات سرکل پنڈدادنخان اور تفتیشی افسران سے کرائم میٹنگ کی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے زیر تفتیش مقدمات کو جلد ازجلد میرٹ پر یکسو کرنے کے احکامات جاری کیے اور ان میں ملوث ملزمان کی گرفتاریوں پر زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنانے کے احکامات جاری کییڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم نے ایس ایچ اوز تھانہ جات اور تفتیشی افسران کو ناجائز اسلحہ بردار,منشیات فورشوں,لینڈ مافیا,اشتہاری ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی کو اپنانے کے احکامات جاری کیے

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں