ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 16 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 26 نومبر 2020 17:50

ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 16 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی،ڈاکٹر وسیم اقبال، ڈاکٹر مظہر حیات
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈاکٹر وسیم اقبال چیف ایگزیکٹیو آفیسر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم اور ڈاکٹر مظہر حیات نے بتایا کہ ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی جہلم میں آج مزید 16 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔اس وقت جہلم میں 77 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ہیں جن میں کرونا وائرس بیماری کی کوئی علامات نہیں ہیں ان افراد کو گھروں میں آئسولیٹ کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس وقت کرونا وائرس کے 15 (Suspected) ممکنہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور 3 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال میں داخل ہیں مریضوں کو علاج کی بہترین سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کورونا وائرس کے مشتبہ 34871 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 647 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے۔اب تک 557 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔ اب تک کرونا وائرس سے 10 اموات ہوئی ہیں۔محکمہ صحت جہلم نے ڈی سی صاحب کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے اب تک سرکاری اور پرائیویٹ سکولز اور کالجز کے 26661 طلباء اور اساتذہ کے نمونے بھجوائے گئے جن میں سے 50 افراد کی رپورٹ مثبت موصول ہوئی۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں