ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں جاری ،ملزمان گرفتار،مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2020 17:49

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں جاری ،ملزمان گرفتار،مقدمات درج
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی ہدایت پرمنشیات فروشوں اور نا جائز اسلحہ برداروں کے خلاف جہلم پولیس کاکریک ڈاؤن جاری ،سکند ر اعظم ایس آئی تھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم سفیر عرف ککو ولد صغیر احمد ساکن پنڈجاٹہ تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 1کلو 280گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

تصور حسین ایس آئی انچارج چوکی سٹی دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملز م وقاص اسلم ولد محمد اسلم ساکن کچی آبادی محلہ بلاہ میرپور آزاد کشمیر سے 260گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ محمد ارشاد اے ایس آئی تھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ظفر محمود ولد محمد غضنفر ساکن بگا تحصیل و ضلع جہلم سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

شعیب اصغر ایس آئی تھانہ سول لائن نے ملزم عدنان ارشد ولد ارشد جاوید ساکن پھلائیاں تحصیل و ضلع جہلم سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ مسعود احمد اے ایس آئی تھانہ منگلا کینٹ نے ملزم محمد سلیم ولد محمد ارشاد ساکن محلہ شمس آباد تحصیل دینہ ضلع جہلم سے پسٹل 30بور معہ 1روند برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ مرتضیٰ فردوس اے ایس آئی تھانہ صدر نے ملزم راجہ قاسم حسین ولد خادم حسین ساکن چک دولت سے پسٹل 30بور معہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

نذیر احمد ایس آئی تھانہ سوہاوہ نے 2ملزمان 1۔ مہر علی ولد محمد فاروق ساکن کھینگرممدال تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی سے پسٹل 30بور معہ 2روندز برآمد کر لیے جبکہ 2۔ ملزم شہزاد محمود ولد ظفر محمود ساکن لڑداخلی پیل بنے خان تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے پسٹل30بور معہ 2روندز بر آمد کرکے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ ارسلان یسیٰن ٹی اے ایس آئی تھانہ ڈومیلی نے ملزم شاہد محمود ولد محمد مالک ساکن تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے رائفل 12بور معہ 3کارتوس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں