ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ،جیل میں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2020 17:51

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ،جیل میں کیے گئے انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال اورنگزیب صاحب کا ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا دورہ، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال اورنگزیب صاحب ڈسٹرکٹ جیل جہلم کا تفصیلی دورہ کیا اس موقع پر ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل سرفراز ہاروبن خان سمیت دیگر جیل میں تعینات افسران موجود تھے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے جیل میں قیدیوں اور حوالاتیوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل دریافت کیے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج چکوال نے ڈسٹرکٹ جیل جہلم کے کچن، ہسپتال، نوعمر وارڈ سمیت دیگر بارکوں کا دورہ کیا اور قیدیوں کے لیے تیار کیے جانے والے کھانے کو چیک کیا اور کھانے کی مقدار اور معیار پر تسلی کا اظہار کیا ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن نے جیل میں کیے گئے انتظامات پر جیل انتظامیہ کو شاباش دی اور ان کی گئی تمام کاوشوں کو سراہا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں