تمام سرکاری محکمے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور اہداف کے مطابق کام کریں،کمشنر راولپنڈی ڈویژن

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2020 17:52

تمام سرکاری محکمے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور اہداف کے مطابق کام کریں،کمشنر راولپنڈی ڈویژن
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن(ر)محمد محمود کا دورہ جہلم، کمشنر راولپنڈی نے ڈی سی دفتر جہلم کمیٹی روم میں تمام محکموں کے سربراہان کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا ہے پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات اور اہداف کے مطابق کام کریں، ترقیاتی کاموں میں غیر ضروری تاخیر نا قابل برداشت ہے ، ضلعی و تحصیل انتظامیہ تمام محکموں سے کام لیں، اے ڈی پی سکیموں، ایس اے پی، آر اے پی، پنجاب میونسپل سروسز پروگرام، پبلک ہیلتھ، ہائی ویز سمیت دیگر ترقیاتی منصوبوں کو کیار کے مطابق جلد از جلد کام مکمل کروانے ، فنڈز کی منتقلی کو یقینی بنانے کے لئے ہدایات دیں، انہوں نے کہا ہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے راولپنڈی ڈویژن سمیت دیگر شہروں میں ترقیاتی منصوبوں پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے ، فلڈ بنڈ جہلم اور منگلا دینہ روڈ ،سنگوئی پارک پر پودے لگانے انکی دیکھ بھال کرنے کا کہا،انہوں نے محکمہ صحت ، محکمہ جنگلات کی کارکردگی کو سراہا ہے ۔

(جاری ہے)

مختلف محکموں بارے بریفنگ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے دی۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن )ر( محمد محمود جلالپوراریگیشن پروجیکٹ کے حوالے سے تعمیراتی اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنرراؤ پرویز اختر نے اجلاس میں محکمہ تعمیرات، پبلک ہیلتھ، بلڈنگ، ہائی وے ، صحت، ریونیو و دیگر اداروں بارے بتایا۔ ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں حکومتی اہداف کو مکمل کرنے تمام سکیموں پر کام جاری ہے اس ضمن میں ہائی وے کی 20، بلڈنگ ڈیپارٹمنٹ کی 22،پبلک ہیلتھ کی 12،اریگیشن کی 2، سمال ڈیم کی 1،ٹورازم کی 1، اثار قدیمہ کی 2 اور سپورٹس کی تین سکیم شامل ہیں۔

جبکہ کمیونٹی ڈویلپمنٹ کی سکیمیں،دیہی سڑکوں کی تعمیر کے حوالے سے سکیمیں، ایس اے پی کی سکیمیں، میونسپل سروسز کی سکیموں پر کام کیا جا رہا ہے ۔کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود نے تمام ترقیاتی کاموں کا ان لائن پورٹل پر جائزہ لیا اور متعلقہ ایکسین سے کام ہدف کے مطابق مکمل کروانے اور معیار پر ہر گز نا سمجھوتہ کرنے کا حکم دیا۔ اجلاس میں محکمہ ہیلتھ، فارسٹ، ریونیو اور دیگر محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔بعد ازاں انہوں نے سی ای او ہیلتھ ڈاختر وسیم اقبال سے کرونا وائیرس کی روک تھام ،انسداد پولیو و ڈینگی اقدامات بارے بریفنگ حاصل کی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں