کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے جہلم میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 58لاکھ بیس ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کر دیئے

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2020 17:53

کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے جہلم میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں 58لاکھ بیس ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کر دیئے
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود کا دورہ جہلم ، کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد ممود نے ضلع کونسل ہال جہلم میں سیلاب کی زد میں آنے والے افراد کے لواحقین میں مجموئی طور پر 58 لاکھ 20 ہزار روپے مالیت کے چیک تقسیم کیے ۔ اس موقع پر کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمدمحمود نے کہا ہے کہ سیلاب زدگان کی بحالی کے لئے پنجاب حکومت تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے ، انہوں نے بتایا ہے کہ سیلاب کی زد میں وفات پانے والے افراد کے 7 لواحقین کو 8 لاکھ فی کس جبکہ متاثرہ درجہ اول کے زخمیوں کو 1 لاکھ روپے ، درجہ دوم کے زخمیوں کو 40 ہزار روپے کے چیک تقسیم کیے گئے ۔

بعد ازاں کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے احساس کفالت اور باہمت بزرگ پروگرام کے تحت مستحق خواتین کی مالی امداد کے لیے ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے افسران کے ہمراہ چیک اور کارڈز تقسیم کیے ۔

(جاری ہے)

کمشنر نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں حکومت پنجاب نے سوشل پروٹیکشن اتھارٹی کے زیر اہتمام باہمت بزرگ پروگرام کے لیے چاروں تحصیلوں سے 65 سال سے زائد عمر کی سینکڑوں مستحق افراد کا انتخاب کیا ہے ، ان کو ہر تین ماہ بعد 6 ہزار روپے مالی امداد دی جائے گی۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں