تاریخی مقامات کی تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل کیا جائے، کمشنر راولپنڈی ڈویژن

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 27 نومبر 2020 17:56

تاریخی مقامات کی تزئین و آرائش کا کام جلد مکمل کیا جائے، کمشنر راولپنڈی ڈویژن
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 27 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن کیپٹن)ر(محمد محمود نے جہلم کا خصوصی دورہ کیا، اس موقع پر انہوں نے ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر، اے ڈی سی آر ڈاکٹر وقار علی خان کے ہمراہ اٹھارویں صدی میں تعمیر ہونیوالا گردوارہ بھائی کرم سنگھ جہلم کا خصوصی دورہ کیا۔انہوں نے کہا ہے کہ ایسے تاریحی مقامات کی تزئین و آرائش وقت کی ضرورت ہے ، ڈپٹی کمشنر نے گردوارے کے بارے تفصیلی بریفنگ دی۔



انہوں نے کہا ہے کہ گروارہ کی پرانی تصویروں اور نقش کے مطابق اس کو اصل حالت میں محفوظ کیا جائے ۔ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے بتایا ہے کہ گردوارے کا ترقیاتی کام اس سے قبل 1938 میں شروع کیا گیا جو 1944 میں مکمل ہوا۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے کہا ہے کہ ایسے مقامات کو اصل حالت میں محفوظ کرنے کے لئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں کام مکمل ہونے پر سکھ یاتریوں اور دیگر سیاہوں کے لئے گردوارہ بھائی کرم سنگھ کو کھولا جائے گا۔

بعد ازاں انہوں نے فوجی مل گراؤنڈ کا دورہ کیا، ریونیو معاملات کو حل کرنے کی ہدایات دیں۔قبل ازیں کمشنر روالپنڈی ڈویژن کیپٹن )ر( محمد محمود نے آج دورہ جہلم کے موقع پر شہریوں میں ایم سی دفتر کے باہر مفت ماسک تقسیم کیے ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں