ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 30 نومبر 2020 17:09

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 30 نومبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کاکریک ڈاؤن جاریتفصیلات کے مطابق قمر سلطان T/SIتھانہ جلالپور شریف نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم جہانگیر ولد محمد جان ساکن ضلع باجو ڑ ایجنسی حال منڈی بہاؤ الدین سے 340گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

مسعود احمد SIانچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذیشان حیدر ولد حفاظت حسین ساکن حسینی روڈ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ابرار حسین ASIچوکی کالا گجراں نے کاروائی کرتے ہوئے مہندی کی تقریب میں آتش بازی کرنے والے 3ملزمان 1۔ ناصر محمود ولد محمد رمضان ساکن کوٹھا پرانا جہلم 2۔

(جاری ہے)

سہیل مجید ولد عبد المجید ساکن چتن 3۔ عدنان ذوالفقار ولد ذوالفقار حسین ساکن محلہ گلفام بازار کالا گجراں سے سامان آتش بازی برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ محمد ارشاد ASIتھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد فیاض ولد محمد حیات ساکن باغ محلہ تحصیل و ضلع جہلم سے120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ فیاض احمد ASIتھانہ سوہاوہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملز م صفدر علی ولد محمد زر ساکن موہڑہ روشن پڑی درویزہ تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے 530گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ابرار حسین ASIچوکی کالا گجراں نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم کامران شاہد ولد فضل احمد ساکن ڈھوک نیک عالم کریم پورہ ضلع جہلم سے10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں