پی ڈی ایم کی قیادت مذاحمتی جبکہ قائد حزب اختلاف مفاہمتی پالیسی پر عمل پیرا ہے: حافظ حسین احمد

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2020 17:59

پی ڈی ایم کی قیادت مذاحمتی جبکہ قائد حزب اختلاف مفاہمتی پالیسی پر عمل پیرا ہے: حافظ حسین احمد
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جمعیت علماء اسلام پاکستان کے ممتاز رہنما سابق سینیٹرحافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی قیادت مذاحمت اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف مفاہمت کی جانب رواں دواں ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پیرول پر رہائی کے بعد نیشنل ڈائیلاگ کے لیے بے تاب قائد حزب اختلاف کے خلاف بھی اسٹیبلشمنٹ کو سیاست میں گھسٹنے پی ڈی ایم کے فائنل راونڈ میں مذاکرات کے ذریعہ اپوزیشن کے پیٹھ میں چھرا گھونپنے والی شخصیت کے خلاف بھی کوئی تادیبی کاروائی عمل میں لائی جائیگی یا بڑے میاں مذاحمت اور چھوٹے میاں مفاہمت کا ڈھونگ ہی رچاتے رہیں گے۔

انہوں نے مزیدکہا کہ آل شریف کا سیاسی کھیل ہی ”پیسہ پھینک تماشہ دیکھ“ ہے لیکن اس دور میں چونکہ طلب کچھ زیادہ رہی ہے اب نہ صرف تازہ ترین حساب بلکہ ماضی میں خرد برد کرنے والوں کو بھی حساب دینا پڑیگا۔ایک سوال کے جواب میں حافظ حسین احمد نے کہا کہ آزادی مارچ کے موقع پر آل شریف کی دولت پر رال ٹپکانے والے لہک لہک کر کہہ رہے تھے کہ”وہ مال لگائیں گے اورہم جے یو آئی جان“ اور عملاً ایسا ہی ہوا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں