ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 2 دسمبر 2020 18:01

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں، ملزمان گرفتار، مقدمات درج
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 02 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کاکریک ڈاؤن جاری ، تفصیلات کے مطابق عبد الرحمن SIتھانہ پنڈدادنخان نے کاروائیاں کرتے ہوئے 2ملزمان 1۔

(جاری ہے)

موٹرسائیکل سوار محمد اکرام ولد محمد ولایت تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے پسٹل 30بو ر معہ 4روندز برآمد کرلیے جبکہ 2۔

ملزم مرید حسین ولد شوکت علی ساکن محلہ باواغلام شاہ ہرن پور پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 220گرام چرس برآمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ طالب حسین ASIتھانہ پنڈدادنخان نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زاہد کامران ولد حاجی محمد رمضان ساکن محلہ باواغلام شاہ پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 110گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں