رواں ماہ جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم اور دو روز فالو اپ مہم میں 191068بچوں کے ہدف کومکمل کیاجا رہا ہے ،ڈپٹی کمشنر جہلم

جمعرات دسمبر 17:15

رواں ماہ جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم اور دو روز فالو اپ مہم میں 191068بچوں ..
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پریز اختر نے کہا ہے کہ رواں ماہ جاری تین روزہ انسداد پولیو مہم اور دو روز فالو اپ مہم میں 191068بچوں کے ہدف کومکمل کیاجا رہا ہے ،اس مہم کے تحت 6ماہ سے 5سال تک کی عمر کے بچوں کوکورونا کی احتیاطی تدابیر کو اپناتے ہوئے پولیو کے قطرے دیے جا رہے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی ٹیموں نے ہدف کے مطابق کام کیا ہے جبکہ دو روزہ فالو اپ پولیو مہم بھی تیزی سے جاری ہے جس میں کورونا سے بچاو ایس او پیز پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ساتھ ساتھ اگاہی بھی دے رہے ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ ضلع بھر میں انسداد ڈینگی اقدامات کے تحت اقدامات بھی جاری ہیں۔راؤ پرویز اخترنے کہاکہ پولیو وائرس کے خاتمہ کیلئے مسلسل کوششیں کی جا رہی ہیں اور انسداد پولیو مہم کو کامیاب بنانے کیلئے علماء اورسول سوسائٹی کو قومی خدمت کے جذبہ سے کام کرنا ہوگا ۔

جہلم شہر میں شائع ہونے والی مزید خبریں:

Your Thoughts and Comments