مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی، ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعرات 3 دسمبر 2020 17:17

مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کیلئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنی ہوگی، ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 03 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کے ویژن کے مطابق ڈی سی جہلم راؤ پرویز اختر کی نگرانی میں کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے ضلعی انتظامیہ جہلم اور سپورٹس ڈپارٹمنٹ جہلم کی جانب سے مختلف مقابلے منعقد کیے جا رہے ہیں اسی ضمن میں گزشتہ روز فٹبال میچ منعقد کروایا گیا۔

(جاری ہے)


جس کے مہمان صدر ڈسڑکٹ فٹبا ل ایسوسی ایشن جہلم نمائندہ پنجاب فٹبال فیڈیشن عنصر پرویز ڈار تھے ۔قبل ازیں،کرکٹ،کراٹے،اتھلیٹیکس، والی بال ٹیبل ٹینس سمیت دیگر مقابلے بھی منعقد کیے جا رہے ہیں۔ڈی ایس او نے بتایا ہے کہ عنصر پرویز ڈارنے دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اور مثبت سرگرمیوں کو فروغ دینے کے لئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر چوہدری وحید احمد نے بتایا کہ تمام کھیلوں کے مقابلہ جات کووڈ 19ایس او پیز کو مد نظر رکھتے ہوئے منعقد کیے گئے ہیں۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں