1971 کی پاک بھارت جنگ میں جرات اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے میجر محمد اکرم کا 49 واں یوم شہادت منایا گیا

میجر اکرم شہید نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کے کئی حملے پسپا کیے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کا خراج عقیدت پیش

ہفتہ 5 دسمبر 2020 13:02

1971 کی پاک بھارت جنگ میں جرات اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے میجر محمد اکرم کا 49 واں یوم شہادت منایا گیا
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 دسمبر2020ء) 1971 کی پاک بھارت جنگ میں جرات اور بہادری کی اعلیٰ مثال قائم کرنے والے میجر محمد اکرم کا 49 واں یوم شہادت منایا گیا میجر محمد اکرم 4 اپریل 1938 کو ضلع گجرات میں پیدا ہوئے، انہوں نے 1963 میں پاک آرمی میں کمیشن حاصل کیا، 1971 کی جنگ میں مشرقی پاکستان کے علاقے ہلی کے محاذ پر دشمن کے خلاف لڑتے ہوئے 5 دسمبر کو جام شہادت نوش کیا۔

(جاری ہے)

میجرمحمد اکرم کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلئے جہلم میں یادگار اور لائبریری بنائی گئی جہاں ان کے یوم شہادت پر خاندان کے لوگ اکٹھے ہوتے ہیں اور میجرمحمد اکرم شہید کو لازوال قربانی پرنشان حیدر سے بھی نوازا گیا، انہیں ’’ہیرو آف ہلی‘‘ کے لقب سے بھی یاد کیا جاتا ہے۔دوسری جانب ڈی جی آئی ایس پی آر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر میجر اکرم شہید نشان حیدر کی عظیم قربانی پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ میجر اکرم شہید نے بہادری سے مقابلہ کرتے ہوئے دشمن کے کئی حملے پسپا کیے اور ہلی کی جنگ میں دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، یہ مثالی جرات مادر وطن کے محافظوں کا طرہ امتیاز ہے۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں