ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:38

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار، مقدمات درج
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی ہدایت پرسماج دشمن عناصر کے خلاف جہلم پولیس کاکریک ڈاؤن جاری 3عدد پسٹلز 30بورمعہ روندز برآمد 5منشیات فروش گرفتار 556گرام چرس اور 15لیٹر شراب برآمد تفصیلات کے مطابق عبدالغفور SI/SHOتھانہ منگلا کینٹ نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم سائیں محسن ریاض ولد محمد ریاض ساکن بوڑھیاں تحصیل دینہ ضلع جہلم کے انکشاف پر پسٹل 30بور معہ 2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

صداقت علی T/ASIانچارج پولیس چوکی مصری موڑ نے کاروائی کرتے ہوئے 2موٹرسائیکل سوار ملزمان 1۔ سید علی حسن ولد مختار ساکن سیدانوالہ سے پسٹل 30بور معہ 5روندز برآمد کرلیے 2۔ ملزم زین العابدین ولد لیاقت علی ساکن ڈھیری آرائیاں سے پسٹل 30بور معہ 3روندز برآمد کر کے الگ الگ مقدمات کر لیے ۔

(جاری ہے)

ارشد محمود ASIتھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد خاقان عرف قانی ولد عبدالقدیر ساکن کڑی افغاناں تحصیل و ضلع جہلم سے 316گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

سکند ر اعظم SIتھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم غلام حر ولد محمد رمضان ساکن ڈہوک پڈھال تحصیل دینہ ضلع جہلم سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ خرم شہزاد ASIتھانہ دینہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد حسیب ولد صدیق احمد ساکن مجاہد سٹریٹ دینہ ضلع جہلم سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ حسن رضا ASIتھانہ جلالپور شریف نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم راسب حسین ولد عاشق حسین ساکن پنڈی سید پور تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ انصر اقبال ASIتھانہ لِلہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ارشد محمود ولد جاوید ساکن چک نمبر NB-14تحصیل بھلوال ضلع سرگردھا سے 5لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں