بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:43

بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کیے جارہے ہیں،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب کی ہدایت کی مطابق بڑھتی ہوئی مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے ٹھوس اقدامات کئے گئے ۔ جہاں عوام کو آٹا، چینی اور دیگر اشیاء خوردونوش کو عام بازار سے کم قیمت پر دستیابی اورفروخت کو یقینی بنایا گیا، جس کے بدولت ضلع کی عوام کو ریلیف میسر آیا۔

(جاری ہے)

اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں اشیاء خوردونوش کی دستیابی اور سرکاری نرخوں پر فروخت کو یقینی بنانے کیلئے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو متحرک کیا جو روزانہ کی بنیاد پر بازاروں کا معائنہ کرتے ہیں اور گرانفروشی اور ذخیرہ اندوزی پر نہ صرف دکانداروں کو بھاری جرمانے کرتے ہیں بلکہ ان کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے مقدمات بھی قائم کیے جاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ عوامی رجحان کو مد نظر رکھتے ہوئے ضلع بھر کے سہولت بازاروں کو تا حکم ثانی قائم رکھا جائے گا بلکہ ان میں مزید بہتری لائی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ عوامی نمائندگان، اعلیٰ افسران، ڈپٹی کمشنر سمیت دیگر انتظامی افسران وقتاً فوقتاً سہولت بازاروں کو معائنہ کرتے رہتے ہیں اور عوام کے مسائل و شکایات کا فوری ازالہ کیا جاتا ہے

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں