شہریوں کو سستی اور معیاری چینی کی فروخت کو یقینی بنایا جائے، راؤ پرویز اختر

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:44

شہریوں کو سستی اور معیاری چینی کی فروخت کو یقینی بنایا جائے، راؤ پرویز اختر
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے چینی ڈیلرز کے ہمراہ اجلاس کی صدارت کی اور کہا ہے کہ شہریوں کو سستی اور معیاری چینی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا ہے کہ ضلع بھر میں چینی کی کوئی قلت نہیں امپورٹڈ اور لوکل چینی کی دستیابی کو روزانہ بنیادوں پر چیک کیا جا رہا ہے ، چینی کی ذخیرہ اندوزی میں ملوث ہول سیل ڈیلرز و دوکاندار حضرات کے خلاف سختی سے نبٹا جائے گا، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے جاری کردہ نرخوں کے مطابق ہی چینی فروخت کی جائے گی، مصنوئی مہنگائی کی روک تھام کے لئے ٹھوس اقدامات کیے جا رہے ہیں، اجلاس کے موقع پر ڈی او انڈسٹریز حامد بھٹی نے بریفنگ دی۔

اس موقع پر تمام تحصیلوں میں چینی کی دستیابی، معیاری اور ریٹ بارے تفصیلات حاصل کی گیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں