پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کریں،ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:47

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس روزانہ کی بنیاد اشیاء ضروریہ کی قیمتوں کو چیک کریں،ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے ہدایات دیں ہیں کہ اشیائے ضروریہ کی قیمتوں کو عوام کی قوت خرید کے مطابق لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائیں ۔انہوں نے کہا ہے کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کاروزانہ کی بنیاد پر جائزہ لیا جا رہا ہے ۔او ورچارجنگ ،ذخیرہ اندوزی، ملاوٹ اور مصنوعی مہنگائی میں ملوث تاجروں کے خلاف بلا تفریق او رفوری کارروائیاں کی جائیں ۔

(جاری ہے)

پرائس لسٹ او رپرائس بورڈ کی نمایاں جگہوں پر آویزاں کرنے کی پالیسی پر سختی سے عمل درآمد کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ تمام دکاندار حضرات حکومت کی جانب سے جاری کردہ ایس او پیز پر ہر صورت عمل درآمد کریں انہوں نے کہا ہے کہ نو ماسک نو سروس پالیسی پر عمدرآمد جاری رکھیں خلاف ورزی کی صورت میں سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو ضلع میں قائم میرج ہالز کی چیکنگ کرنے کا کہا ہے ۔ انہوں نے کہا ہے کہ کووڈ ایس او پیز کے مطابق انڈور فنکشنز پر پابندی آید ہے خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی کریں گے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں