شہری کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں، ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید ہفتہ 5 دسمبر 2020 17:49

شہری کورونا سے بچاؤ کیلئے ایس او پیز پر مکمل عملدرآمد کریں، ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 05 دسمبر2020ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ شہری ماسک کا استعمال ضرور کریں، کورونا وائرس کی دوسری لہر سے بچنے کے لئے بار بار ہاتھ دھوئیں، بوجہ گھر سے نکلنے سے گریز کریں، ضلع جہلم میں 108 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض موجود ہیں، انہوں نے کہا ہے کہ سماجی فاصلے کے قیام کو ہر صورت یقینی بنائیں، جو کاروباری مراکز ایس او پیز پر عمل درآمد نہیں کرتے انکی نشاندہی بھی کریں اس ضمن میں ڈپٹی کمشنر دفتر یا اسسٹنٹ کمشنر دفتر کو درخواست ارسال کریں۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر وسیم اقبال نے بتایا ہے کہ محکمہ صحت جہلم نے گزشتہ روز تک کرونا وائرس کے مشتبہ 36154 افراد کے نمونے لے کر لیبارٹری بھجوائے ہیں جن میں سے 743 افراد کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ اب تک 619 کرونا وائرس سے متاثرہ مریض صحت یاب ہو چکے ہیں۔جبکہ کرونا وائرس سے 11 اموات ہوئی ہیں۔ضلع جہلم میں اب تک 28 میڈیکل اور پیرامیڈیکل سٹاف کرونا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں