اساتذہ کا رتبہ والدین سے بڑھ کر ہوتا ہے جس کے لیے آپ سب کو اپنے آپ کو منوانے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،روحانی سکالر بابا عرفان الحق، ڈپٹی کمشنر جہلم

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 15 جنوری 2021 17:44

اساتذہ کا رتبہ والدین سے بڑھ کر ہوتا ہے جس کے لیے آپ سب کو اپنے آپ کو منوانے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا ،روحانی سکالر بابا عرفان الحق، ڈپٹی کمشنر جہلم
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 15 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) اساتذہ کا رتبہ والدین سے بڑھ کر ہوتا ہے جس کے لیے آپ سب کو اپنے آپ کو منوانے کے لیے اپنا اپنا کردار ادا کرنا ہوگا کیونکہ تربیت ماں باپ کرتے ہیں جبکہ اساتذہ ہر سطح پر ان کی تربیت کے ساتھ ساتھ انہیں تعلیمی تربیت بھی دیتے ہیں ان خیالات کا اظہار آج نامور روحانی سکالر بابا عرفان الحق نے اپنے ڈیرہ پر ضلع کے تمام سکولز کے سربراہوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر،ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر وقار علی ،اے ڈی سی جی آر عمر افتخار شیرازی،اسسٹنٹ کمشنر جہلم ذوالفقار احمد، سی ای او ایجوکیشن محمد معروف چوہدری کے علاوہ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز ،ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسرز کے علاوہ تمام سکولوں کے سربراہان موجود تھے روحانی سکالر بابا عرفان الحق نے کہاکہ آج ہم نے اپنے پیارے نبی کے بنائے ہوئے اصولوں پر چل کر اپنے حصے کا کام کرکے موجودہ نوجوان نسل کا شعور بیدار کرنا ہے جس کے لیے ہمیں ہمہ وقت کوششیں کرنا ہونگی

انہوں نے کہاکہ تعلیم ایک مقدس شعبہ ہے جس سے آپ ناصرف اپنے طلباء کی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر انہیں معاشرے کا ایک باوقار شہری بنا سکتے ہیں جبکہ آپ میں اور طلباء کے والدین میں ہم آہنگی ہونا بہت ضروری ہے آپ اپنے ٹائم ٹیبل میں نبی کریم کے بنائے ہوئے اصولوں کو طلباء پر اجاگر کرکے انہیں معاشرے میں رہنے کا بہتر طریقہ بتا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ آج افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ نہ تو طلباء کا اساتذہ نے ذہنی شعوربیدار کیا ہے اور جس کیوجہ سے انہوں نے طلباء میں اپنا احترام کم کیا بلکہ طلباء کا ذہنی شعور بھی بیدار نہ ہوا۔آج کا یہ اجتماع ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر کے تعاون سے منعقد ہوا جس میں آج جتنے بھی سکولوں کے سربراہان ہیں اگر انہیں کوئی مشکل ہے اور کوئی پریشانی ہے تو وہ براہ راست سوال کریں اس کا ان کو ناصرف جواب دیا جائیگا بلکہ اگر وہ صحیح ہوا تو انکی داد رسی کی جائے گی انہوں نے سی ای او ایجوکیشن محمد معروف چوہدری سے کہا کہ وہ اساتذہ میں اس طرح کا شعور بیدار کریں کہ حکومت جو کچھ انہیں فراہم کرتی ہے وہ اپنے حصے کا کام کرکے اپنے حق کو ایمانداری سے یقینی بنائیں کیونکہ آج دنیا جدید ٹیکنالوجی کے دور میں داخل ہو چکی ہے جبکہ ہمیں تمام رہنمائی قرآن مجید سے حاصل کرنا ہوگی کیونکہ اس میں جزا بھی ہے اورسزا بھی اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہاکہ اساتذہ کا مقام بلاشبہ قابل ستائش ہے لیکن ہم اس سطح پر نہیں سوچتے کہ ہم نے طلباء کے لیے کیا کیا ہے جبکہ آج کے دور میں حکومت انہیں ہر طرح کی سہولیات فراہم کررہی ہے لیکن وہ اپنے حصے کا کام صحیح طریقے سے سرانجام نہیں دے رہے اس اجتماع کا مقصد یہی ہے کہ آج ہم اپنا ایسے اصول بنائیں کہ ہم نے اپنا فرض سمجھ کر طلباء کو تعلیم دینی ہے اور ان کا شعور بیداری کرکے انہیں معاشرے کا اچھا انسان بنانا ہے تو ہم انشاء اللہ یقینا کامیاب ہونگے ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں