ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں جاری،ملزمان گرفتار ،مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 18 جنوری 2021 16:17

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے احکامات پر پولیس کی کاروائیاں جاری،ملزمان گرفتار ،مقدمات درج
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،ملزم کے انکشاف پر ناجائز اسلحہ برآمد تفصیلات کے مطابق مرتضٰی فردوس ASIتھانہ صدر نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم محمد زبیر ولد چوہدری محمد اسحاق ساکن چھپر تحصیل و ضلع جہلم کے انکشاف پر کلاشنکوف معہ 10روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ناجائز اسلحہ بردار گرفتارعرفان عطاءT/SIتھانہ لِلہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم رمضان ولد گل شیر ساکن لِلہ بھروانہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے بندوق 12بور ڈبل بیرل معہ 2کارتوس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ محمد افضل SIتھانہ سوہاوہ کاروائی کرتے ہوئے ملزم ناصر ولد رب نواز ساکن ارل تحصیل سوہاوہ ضلع جہلم سے پسٹل 30بور برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

محمد افضل SIتھانہ سوہاوہ نے کاروائی کرتے ہوئے2 ملزمان 1۔ ثقلین عباس ولد علی اصغر ساکن ٹبی سیداں سے پسٹل30بور معہ 6روندز برآمد کر لیے جبکہ 2۔ ملزم عدنان ولد رسالت حسین ساکن میانہ ستانی تحصیل گوجر خان ضلع راولپنڈی سے پسٹل30بور معہ 5روندز بر آمد کر کے الگ الگ مقدمات درج کر لیے ۔ مسعود احمد SIانچارج چوکی سٹی پنڈدادنخان نے زیر تفتیش مقدمہ کے ملزم محمد ممتاز انور ولد چوہدری رستم ساکن غریب وال سے بروقت گرفتاری پسٹل30بور معہ 3روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

ملزمان سے شراب اور ہیروئن برآمد اظہر اقبال T/ASIتھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد خلیل ولد محمد عاشق ساکن معصوم پورہ تحصیل و ضلع جہلم سے 170گرام ہیروئن برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ ارشاد حسین ASIتھانہ صدر نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم صداقت علی ولد غلام رسول ساکن سرائے عالمگیر ضلع گجرات سے 20لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں