ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم کے احکامات پر تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، تین اشتہاری مجرمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 جنوری 2021 16:31

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرجہلم کے احکامات پر تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی، تین اشتہاری مجرمان گرفتار
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کے احکامات پر جہلم پولیس کی جرائم پیشہ افراد کیخلاف کاروائیاں جاری جبکہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کی کمانڈ میں پولیس اشتہاری ملزمان کے خلاف زیرو ٹالرینس کی پالیسی کی طرف تیزی سے گامزن ہے تھانہ سٹی پولیس کاروائی کرتے ہوئے پنجاب فوڈ اتھارٹی ایکٹ 2011میں مطلوب تین مجرمان اشتہاری عمر رشید،محمد سعید، گلستان امین کو گرفتار کرکے پابند سلاسل کردیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں