جہلم کی بے ہنگم ٹریفک کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کروانا ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے ،انجینئر حافظ سرفراز احمد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 19 جنوری 2021 16:50

جہلم کی بے ہنگم ٹریفک کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کروانا ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے ،انجینئر حافظ سرفراز احمد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) جہلم کی بے ہنگم ٹریفک کو بہتر بنانے کے لیے ٹریفک قوانین پر عمل کروانا ٹریفک پولیس کی ذمہ داری ہے چالان کرنا اور جرمانے وصول کرنے سے معاملات حل نہیں ہوتے ان خیالات کا اظہار ممتاز سماجی و مذہبی رہنما انجینئر حافظ سرفراز احمد نے کیا انہوں نے کہاکہ حیران کن بات یہ ہے کہ شہر میں سینکڑوں رکشے سڑکوں پر دھندناتے پھرتے ہیں جنہوں نے ٹریفک کے تمام معمول کو خراب کیا ہوا ہے اور اور ٹریفک کا جام ہونا روزمرہ کا معمول بن چکا ہے انہوں نے کہاکہ میونسپل کارپوریشن جہلم کی طرف سے شہر میں ٹریفک سگنلز تو آویزاں کردیئے تھے لیکن کیا وجہ ہے کہ آج تک ان کو ایکٹو نہیں کیاگیا انہوں نے کہاکہ جہلم شہر کی سڑکیں تو وہی ہیں لیکن ٹریفک کا ماحول انتہا پر پہنچ چکا ہے جس کے لیے چوک شاندار کے چاروں اطراف چوک اہلحدیث میونسپل کارپوریشن کے سامنے قبرستان چوک مشین محلہ چوک اور جادہ چوک میں ٹریفک سگنلز لگا کر اس کو بہتر کیا جاسکتا ہے تا کہ لوگ ٹریفک سگنلز کی پاسداری کرتے ہوئے ٹریفک قوانین پر عمل کرکے ناصرف حادثات سے بچ سکیں بلکہ قانون پر عملدرآمد کرنیوالے ایک مہذب شہری بھی بن سکیں انہوں نے کہاکہ اسی طرح بڑھتی ہوئی ٹریفک کے پیش نظر انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب انعام غنی اور ڈی آئی جی ٹریفک پولیس پنجاب کو ٹریفک میں بھرتیاں کرکے ٹریفک کے ماحول بہتر بنانا ہوگا۔


متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں