ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار،مقدمات درج

Umer Jamshaid عمر جمشید بدھ 20 جنوری 2021 17:23

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائیاں جاری، ملزمان گرفتار،مقدمات درج
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،3ملزمان گرفتار ملزمان سے چرس برآمد تفصیلات کے مطابق خالد محمود ASIتھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد مختار ولد محمد حیات ساکن حال نزد محفوظ CNGبلال ٹاؤن جہلم سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

نعیم شہزاد T/ASIتھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم زائد علی ولد ہدایت اللہ ساکن سول لائن وڈ سنہری بنک جہلم سے 140گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ مسعود حسین ASIتھانہ منگلا کینٹ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اکرم ولد غلام حسین ساکن سیکٹر Fنیو سٹی میر پور آزاد کشمیر سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں