جہلم ، 65 سالہ شخص نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا

ملزم گلی میں کھیلتی 7 سالہ بچی کو بہلا پھسلا کر اپنے ساتھ لے گیا اور اپنے گھر لے جاکر ہوس کا نشانہ بنادیا ، پولیس نے ملزم کو گرفتار کرلیا جس نے اعتراف جرم بھی کرلیا

Sajid Ali ساجد علی جمعہ 22 جنوری 2021 14:25

جہلم ، 65 سالہ شخص نے کمسن بچی کو جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 22 جنوری2021ء) صوبہ پنجاب کے شہر جلہم میں کمسن بچی کو 65سالہ شخص نے جنسی زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔ تفصیلات کے مطابق یہ دلخراش واقعہ جہلم کے علاقے کول پاور میں پیش آیا جہاں ایک 65 سالہ شخص نے 7 سال کی کمسن بچی کے ساتھ جنسی زیادتی کر ڈالی ، وا حوالے سے پولیس کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ ملزم نے بچی کو گلی سے اٹھایا اور اپنے گھر لے جاکر اس کے ساتھ جنسی زیادتی کی ، جس کا اہلخانہ کوا علم ہوا تو انہوں نے تھانہ صدر میں پولیس کو ملزم کے خلاف کارروائی کی درخواست دی ، جس پر پولیس نے ملزم کو فوری گرفتار کرلیا۔

پولیس کے مطابق جب کمسن بچی کا میڈیکل کرایا گیا تو اس میں بھی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہوگئی جب کہ ملزم نے بھی گرفتاری کے بعد اعتراف جرم کرلیا۔

(جاری ہے)

دوسری طرف لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد قتل کر کے خود کُشی کا رنگ دینے والے سفاک شخص کو گرفتار کر لیا گیا ، تفصیلات کے مطابق دو روز قبل شرافی گوٹھ کے علاقہ میں گھر کے اندر سے ایک نوجوان لڑکی کی لاش برآمد ہوئی جس کے بعد لڑکی کے والد محمد عالم نے واقعہ کا مقدمہ الزام نمبر 25/2021 کے تحت درج کروا دیا ، لڑکی کے والد نے پولیس کو دئے بیان میں بتایا کہ میری بیٹی مقامی فیکٹری میں ملازمت کرتی تھی ، اس فیکٹری کے ٹھیکے دار راشد نے بدھ کو اسے ورغلایا اور اپنے گھر لے گیا۔

لڑکی کے والد نے پولیس کو بتایا کہ فیکٹری کے ٹھیکے دار راشد نے میری بیٹی سے زبردستی زیادتی کی کوشش کی اور بیٹی کو گلا گھونٹ کر اُسے قتل کر دیا ،بیٹی کے چہرے اور بازؤوں پر بھی نشانات ہیں ،ملزم نے بدھ کی شام خود فون کرکے مجھے بلایا اور بتایا کہ آپ کی بیٹی کی طبیعت خراب ہوگئی تھی جس کی وجہ سے میں اسے اپنے گھر لے آیا ہوں ، والد کے مطابق جب میں راشد کے گھر پہنچا تو میرے سامنے بیٹی کی لاش پڑی تھی۔

واقعہ سے متعلق پولیس نے کہا کہ واقعہ کا مقدمہ قتل کی دفعہ کے تحت درج کر لیا گیا ہے جب کہ لڑکی کو زیادتی کے بعد قتل کرنے والے ملزم راشد خان کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے ، واقعہ میں راشد کے ساتھ دیگر ملزمان کے ملوث ہونے کا بھی شُبہ ہے جنہیں جلد گرفتار کرلیا جائے گا ، ملزم کے خلاف مزید تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جلد ہی ملزم کا بیان بھی ریکارڈ کر لیا جائے گا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں