ڈپٹی کمشنر جہلم کا اشیاء خوردنی میں مہنگائی کے اقدام پر از خود نوٹس،تمام تاجر پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقررہ کردہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت کریں ،ڈپٹی کمشنر

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2021 16:57

ڈپٹی کمشنر جہلم کا اشیاء خوردنی میں مہنگائی کے اقدام پر از خود نوٹس،تمام تاجر پرائس کنٹرول کمیٹی کے مقررہ کردہ نرخوں پر اشیاء کی فروخت کریں ،ڈپٹی کمشنر
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) مچھلی کی قیمتوں کو کنٹرول کرنے کے لئے پرائس کنٹرول کمیٹی میں اہم فیصلے ، جہلم سمیت دینہ منگلا روڈ پر ریٹ کی چیکنگ کرنے کی ہدایات دیں، دینہ تمام دکاندار، ریڑی بانوں، مچھلی و گوشت فروش اور دیگر فروٹ و سبزی فروش حضرات اشیائے خوردو نوش کی روزانہ بنیاد پر جاری نرخ نامہ آویزاں کرنے کے پابند ہیں،اسی طرح تمام دوکاندار مختلف اشیا خوردنی کے ریٹ بورڈ آویزاں کریں گے ، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس پرائس کو لسٹ، ریٹ بورڈ چیک کرنے کے سخت ہدایات، تمام دکاندار چینی کے ریٹ ڈسپلے کریں، پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کو دالیں اور چاول چیک کرنے کے لئے کٹس فراہم کی جائیں گی،اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں خو د ساختہ اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے پرائس کنٹرول کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے کہا کہ تاجر برادری انتظامیہ سے تعاون کریں اور پرائس کنٹرول کمیٹی کی طرف سے مقرر کردہ قیمتوں پر اشیائے خوردونوش کی فروخت کو یقینی بنائیں۔ خلاف ورزی کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائیگا۔انہوں نے مزید کہا کہ پرائس کنٹرول مجسٹریٹس بڑی مارکیٹوں، سپر سٹورز، جنرل سٹورز کے ساتھ ساتھ گلی محلوں اور دیہی علاقوں میں بھی بھرپور کاروائیاں کریں۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ ہول سیل ریٹ میں 8 روپے کا اضافہ کرنے کی اجازت ہوگی، مچھلی کی قیمتوں میں غیر ضروری اضافہ کرنے پر چالان کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آٹا بیس کلو کا تھیلا860 روپے ، چاول پرانا باسمتی 140 روپے فی کلو، دال ماش 230 روپے فی کلو، دال مصور موٹی135 روپے ، دال مصور باریک 155 روپے ،دال چناباریک110،،دال مونگ 200 روپے فی کلو،سفید چناباریک 100 روپے فی کلو،چنا موٹا120، بیسن 120 روپے فی کلو پیکٹ کے حساب سے فروخت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں