نومنتخب صدربار ایسوسی ایشن راجہ توقیر ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل جہلم،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جہلم، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جہلم کی طرف سے کامیابی پر مبارکباد

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2021 17:01

نومنتخب صدربار ایسوسی ایشن راجہ توقیر ایڈووکیٹ کو ڈسٹرکٹ اٹارنی جنرل جہلم،ڈویژنل فاریسٹ آفیسر جہلم، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر جہلم کی طرف سے کامیابی پر مبارکباد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ اٹارنی جہلم رانا محمد خالد، ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو اور ایس ڈی ایف او وقاص شاہ نے بار ایسوسی ایشن جہلم کے نو منتخب صدر ایڈووکیٹ راجہ توقیر احمد خان کو صدر بار منتحب ہونے پر مبارکباد دی۔ تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اٹارنی جہلم رانا محمد خالد، ڈویژنل فارسٹ آفیسر سدھیر احمد مغل، ڈسٹرکٹ انفارمیشن آفیسر عثمان سندھو نے حالیہ انتخابات میں منتخب ہونے والے بار ایسوسی ایشن جہلم کے صدر راجہ توقیر سے ملاقات کی کو ان کی کامیابی پر مبارکباد دینے کے لئے کیمپ دفتر کا دورہ کیا۔

اس موقع پر محکمہ جنگلات اور اطلاعات کے افسران نے صدر بار کے ساتھ مل کر پودے لگانے اور اطلاعات تک آسان رسائی سمیت میڈیا کے ساتھ مثبت تعلقات قائم کرنے کے لئے ایم او یو سائن کیا۔

(جاری ہے)

صدر بار نے کہاکہ جہلم کے وکلاء نے ان پر اعتماد کا اظہار کرتے ہوئے انہیں کامیابی سے ہمکنار کیا ہے ۔اب یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ آپ وکلاء کی فلاح و بہبود کیلئے اور اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی کیلئے اپنی بھرپور توانائیاں صرف کریں، انہوں نے کہا ہے کہ کلین اینڈ گرین مہم کے تحت کچہری کمپلیکس میں پودے لگا کر مہم کو آگے بڑھایں گے ۔ اس موقع پر راجہ توقیر خان نے افسران کی آمد کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں