ڈپٹی کمشنر جہلم کا سنگھوئی پارک سائٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ،کام جلد از جلد مکمل کرنیکی ہدایات

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2021 17:03

ڈپٹی کمشنر جہلم کا سنگھوئی پارک سائٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ،کام جلد از جلد مکمل کرنیکی ہدایات
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈپٹی کمشنر جہلم راؤ پرویز اختر نے سنگھوئی پارک سائٹ میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے لئے سائٹ کا دورہ کیا، موقع پر پانڈ کو ختم کروانے ، مٹی ڈالنے کی ہدایات دیں، نالے کی تعمیر کا جائزہ لیا، ٹھیکیدار کو معیاری کام کرنے کی ہدایات دیں، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ سنگھوئی پارک کی تعمیر سے اہل علاقہ کے لئے سہولیات فراہم کی جائیں گی،

نوجوانوں کے لئے سپورٹس گراونڈ کی تعمیر، پودے لگانے اور سول ورک کا کام مکمل کیا جائے گا، ڈپٹی کمشنر راؤ پرویز اختر نے کہا ہے کہ طویل مدتی بنیادوں پر پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت اس کی دیکھ بھال کی جائے گی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر نے بتایا ہے کہ سول ورکس کے کام کا ذمہ تحصیل کونسل کو سومپا گیا ہے جبکہ پودے لگانے اور خوبصورتی کے کام محکمہ جنگلات کرے گا اور فوٹبال گراؤنڈ کی تعمیر کے لئے محکمہ سپورٹس جہلم کام کرے گا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں