ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 22 جنوری 2021 17:07

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، ناجائز اسلحہ رکھنے والے ملزمان گرفتار
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 22 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ،تفصیلات کے مطابق ضیاء محمود SIتھانہ لِلہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد اسد ولد محمد اشرف ساکن لِلہ بھروانہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے پسٹل 30بور معہ 2روندز برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

شاہد امجد ASIانچارج چوکی کینٹ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مختاراحمد ولد محمد ممتاز ساکن باغ محلہ جہلم سے 150گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔زاہد رضا ASIتھانہ سٹی نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم عبدالشکیل ولد عبد الحمید ساکن کورال چوک اسلام آباد سے 10لیٹر شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں