ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، ملزمان سے چرس برآمد، مقدمہ درج

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2021 17:29

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، ملزمان سے چرس برآمد، مقدمہ درج
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں جہلم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ملزمان سے چرس برآمد محمد الطاف SIتھانہ سول لائن نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد خان عرف مانی ولد لہراسب خان ساکن محلہ اسلام پورہ جہلم سے 120گرام چرس برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

(جاری ہے)

حسن رضا SIانچارج چوکی کھیوڑہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم ذوالفقار علی ولد محمد علی ساکن ڈھوک شفیع ڈنڈوٹ RSکھیوڑہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 160گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔محمد شفیق ASI چوکی کھیوڑہ نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم محمد ضمیر شہزاد ولد گل خان ساکن محلہ بنگلہ پہاڑی کھیوڑہ تحصیل پنڈدادنخان ضلع جہلم سے 140گرام چرس بر آمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔

متعلقہ عنوان :

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں