ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد

Umer Jamshaid عمر جمشید منگل 26 جنوری 2021 17:30

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم کے حکم پر پولیس کی کاروائی، ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان گرفتار، مال مسروقہ برآمد
جہلم (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 جنوری2021ء،نمائندہ خصوصی،طارق مجید کھوکھر) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جہلم شاکر حسین داوڑ کی کمانڈ میں جہلم پولیس ڈکیتی کے مقدمات میں ملوث ملزمان کے خلاف سرگرم عمل ،5مقدمات ٹریس 1لاکھ 76ہزار 5سو روپے کی برآمدگیتفصیلات کے مطابق سال 2019اور 2020میں سٹی سرکل میں مختلف مقامات پر نقدی اور طلائی زیورات وغیرہ چھیننے کے واقعات رونما ہوئے جس میں ملزمان طلائی زیورات پہننے خواتین کا تعاقب کر کے ویران جگہ پر رکشہ ، موٹرسائیکل اور گاڑی روک کر گن پوائنٹ پر زیورات اتروا لیتے تھے ۔

ان وارداتوں میں ملوث ملزمان کی ٹریسنگ جہلم پولیس کے لیے بڑا چیلنج تھیں۔ قبل ازیں 2ملزمان گرفتار کر کے برآمدگی مال مسروقہ عمل میں لائی گئی تھی تاہم ان وارداتوں کا ماسٹر مائنڈ نظام دین عرف اسلام بھائی ولد نور محمد ساکن نیو حسن آبادی خانیوال روڈ ملتان عدم گرفتار ملزم اشتہاری تھا۔

(جاری ہے)

جو کہ انتہائی خطرناک پیشہ ورڈاکو ہے جو قبل ازیں ڈکیتی معہ قتل سمیت 100سے زائد وارداتوں میں صوبہ پنجاب کے مختلف اضلاع اور صوبہ سندھ میں بھی چالان شدہ ہے ۔

ملزم سے سب انسپکٹر محمد عمران SHOتھانہ سٹی اور ان کی ٹیم نے تھانہ سٹی کے مقدمات میں مال مسروقہ تقریباً1لاکھ 30ہزار روپے برآمدکیا جبکہ تھانہ سول لائن میں درج مقدمات میں محمد فیاض ASIتھانہ سول لائن نے مال مسروقہ تقریباً 46ہزار 5سو روپے کی ریکوری عمل میں لائی ہے ۔ ملزم نے ضلع جہلم کے علاوہ اضلاع راولپنڈی ، چکوال ، گجرات ، منڈی بہاؤ الدین ، ملتان ، گوجرانوالہ اور اوکاڑہ میں اسی قسم کی متعدد وارداتوں کا انکشاف کیا ہے اسی طرح ملزم سے پسٹل30بور معہ روندز برآمدکر کے اسلحہ آرڈیننس کی خلاف ورزی کے تحت الگ مقدمہ درج کر لیا۔

جہلم میں شائع ہونے والی مزید خبریں